چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے کا مقدمہ درج

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو بیٹے علی موسیٰ گیلانی سے متعلق دھمکی آمیز میسیج ملا، تھانا کینٹ میں علی موسیٰ گیلانی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دھمکی آمیز میسیج والے نمبر کی لوکیشن ضلع خانیوال سے ٹریس ہوئی ہے، ایس پی کینٹ طاہر مجید کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیغام میں یہ کہا گیا کہ علی موسیٰ گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ تنگ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے