کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔کوئٹہ شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 20 روپے کی کمی کے بعد 50 روپے فی کلو ہو گئی۔کوئٹہ میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بھنڈی کی فی کلو قیمت 50 روپے کم ہو کر 150 اور کھیرے کی فی کلو قیمت 60 روپے ہو گئی ہے۔

شہر میں آلو کی فی کلو قیمت 70 روپے اور دیسی لیموں کی قیمت 700 روپے فی کلو برقرار ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چکن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے