کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

کیچ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وبا پھوٹ پڑی جس کے نتیجے میں مکران ڈویژن کے ضلع کیچ میں رواں سال کے دوران 5 ہزار سے زائد افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔

ضلع کیچ کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر ابو بکر نے بتایا کہ صرف ضلع کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں اب تک 14 افراد ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں، یہ اموات تربت کے مختلف دیہاتوں میں ہوئی ہیں، جب کہ رواں سال کے دوران 24 ہزار 552 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 5 ہزار 329 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔

ہزاروں افراد میں ڈینگی کی تشخیص اور 14 اموات کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے کیچ میں ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی مریضوں کو کسی قسم کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے