بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے ،،میرسرفرازاحمد بگٹی

میانوالی(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے،میجر بابر شہید نے بلوچستان کے عوام کے لئے اپنی جان قربان کی۔ یہ بات انہوں نے میانوالی میں شہید میجر بابر خان نیازی کی رہائش گاہ میں انکے اہلخانہ سے تعزیت کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے شہید میجر بابر نیازی کے معصوم بیٹے کو سینے سے لگا لیا۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ میجر بابر شہید کا خون ہمارے بچوں کی حفاظت میں گرابلوچستان کی عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گردوں کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے یہ جنگ عوام، فوج، عدلیہ، اور انٹیلی جنس اداروں سمیت ہم سب نے لڑنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن بحال کرکے عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے