بلوچستان کی جیلوں پر کیسکو کے واجبات چودہ کروڑ روپے سے تجاوز
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی جیلوں پر کیسکو کے واجبات چودہ کروڑ روپے سے تجاوزکرگئے،کیسکو نے محکمہ جیل خانہ جات کو نوٹسز جاری کردئیے، مچھ میں جیل کالونی کی بجلی کاٹ دی گئی،محکمہ جیل خانہ جات نے واجبات کی ادائیگی کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈز مانگ لئے۔کیسکو حکام کے مطابق بلوچستان کے محکمہ جیل خانہ پر کیسکو کے واجبات چودہ کروڑ 39لاکھ روپے ہوگئے ہیں،جن میں کوئٹہ میں آئی جی جیل کے دفاتر اور کوئٹہ جیل کے نوکنکشنز کے ذمہ رقم دو کروڑ 34لاکھ روپے ہے،مچ جیل پر کیسکو کے واجبات ڈھائی کروڑ،تمپ جوڈیشنل لاک پر دو کروڑ 31 لاکھ جبکہ گوادر جوڈیشنل لاک پر واجبات ایک کروڑ 19لاکھ ہیں،،اسی طرح جھل مگسی جوڈیشنل لاک اپ پر 57لاکھ،،ڈیرہ اللہ یار جیل پر 53لاکھ،نوشکی جیل پر 30لاکھ،،خضدار جیل پر دس لاکھ،لورالائی جیل پر چھ لاکھ اور پشین جوڈیشنل لاکھ پر تین لاکھ کے واجبات ہیں جیل حکام کے مطابق بولان میں واقع مچ جیل کی کالونی کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کیسکو کے عملے نے کاٹ دی تھی،،تاہم جیل کے آفیسران کی یقین دھانی پر عارضی طور پر بجلی بحال کردی گئی اس ضمن میں ائی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ کیسکو کے واجبات کی ادائیگی کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈز مانگ ہیں،انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات بھی کرائی جائے گی کہ کیسکو کے واجبات کس حد تک درست ہیں۔