اوتھل،ٹریفک حادثے میں 15 افرادزخمی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکواٹر اوتھل میں لنڈا پل کے مقام پر متبادل راستہ پر کراچی سے جھاء جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہوگئے جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکواٹر اوتھل میں لنڈا پل کے مقام پر کراچی سے جھاء جانے والی کوچ لنڈا پل کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں زخمیوں کو DHQ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبعی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کومزید علاج معالجہ کے سلسلے میں ٹراما سنٹرکراچی منتقل کردیا گیا واضح رہے کہ لنڈا پل سال 2022میں آنے والے سیلاب کے دوران ٹوٹ گیا تھا جس کو عرصہ دو سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے لیکن NHA کی غفلت و لاپراہی کے سبب تاحال یہ پل نہ بن سکا جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکیہیں اس سے قبل بھی کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے