نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی ضروری ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 کا جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں اجلاس میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر عمران زرکون، اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ، سیکرٹری یوتھ افئیرز جاوید انور شاہوانی، کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن بلوچستان کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری یوتھ افئیرز جاوید انور شاہوانی اور پالیسی کنسلٹنٹ کی جانب سے بریفننگ دی گئی اجلاس میں بلوچستان میں یوتھ فیسلی ٹیشن سنٹرز فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ابتدائی فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی ضروری ہے اس لئے بلوچستان یوتھ پالیسی صوبے کے نوجوانوں کی ضروریات کے مطابق تشکیل دی جائے اور پالیسی میں صنفی مساوات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے مواقعوں کی فراہمی پالیسی کا حصہ ہونی چاہیے وزیر اعلٰی بلوچستان نے یوتھ پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان یوتھ پالیسی صوبے کے جوانوں کی موثر نمائندگی کی آئینہ دار ثابت ہوگی وزیر اعلٰی بلوچستان نے یوتھ پالیسی سے متعلق تجاویز اور خصوصی دلچسپی پر رکن قومی اسمبلی سابق صوبائی وزیر یوتھ افئیرز نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی مشاورت سے جامع سفارشات پر مبنی ڈرافٹ دس روز میں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔