حکومت نے ہر شعبے میں نا اہلی کامظاہرہ کیا ہے،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے پہلے مصنوعی مہنگائی کی لہر تشویشناک ہے اشیاء خوردونوش میں من مانہ اضافہ اور انتظامیہ کا کاروائی سے قاصر رہنا باعث تشویش ہے حکومت نے ہر شعبے میں نا اہلی کامظاہرہ کیا ہے رمضان میں عوام کو عملی طور پر ریلیف دینے کے اقدامات کئے جائیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ دنیا بھر میں مذہبی تہواروں کے موقع پر خصوصی رعایت اور ریلیف کے پیکجز دئیے جاتے ہیں مگر پاکستان میں ہر سال کی طرح اس بار بھی رمضان سے قبل مہنگائی کی مصنوعی لہر نے غریب کے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے تاجروں اور حکومت کی مہنگائی پر خاموشی تشویشناک ہے حکومت نے ہر شعبے میں ناکامی کے بعد اب ملک کو ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے رحم وکرم پر بھی چھوڑ دیاہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے لئے جو اشیاء کا نرخ نامہ جاری کیاگیا اس میں بغیر کسی تفصیلی جائزے کے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان تھی حکومت نے رمضان میں ریلیف دینے کی بجائے مزید مہنگائی کردی ہے جسکی وجہ سے کئی لوگ کل سے شروع ہونے والے ماہ مقدس کی تیاری نہیں کرسکے اور نہ ہی سحر و افطار کے لئے مہنگے داموں سامان خرید سکے انہوں نے کہا کہ حکومت،تاجر نتظمیں ذخیرہ اندوزوں اور خود ساختہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے