جہانگیر ترین سے ملکی و غیر ملکی جائیدادوں اور مشینری کی خریداری کا ریکارڈ طلب

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جہانگیر ترین سے ان کے فارم کی زمینوں ، مشینری اور بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو نوٹس بھجوایا ہے جس میں جہانگیر ترین سے 8 سوال پوچھے گئے ہیں، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان سوالات کے جواب اگست 2020 سے مانگے جارہے ہیں۔ جہانگیر خان ترین نے جمعے کے دن بھی ان سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا تھا۔ جہانگیر ترین 13 اپریل کو جواب لے کر خود حاضر ہوں یا پھر وہ کمپنی سیکریٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کروا سکتے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے کہاگیا ہے کہ جہانگیر ترین ’جے کے فارمز‘ کی تمام مشینری کی خریداری کی اصل رسیدیں اور فارم کی 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت جمع کروائیں، اس حوالے سے بینک کی رپورٹ جمع کروائیں، اس کے علاوہ مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کروائیں اور برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل بھی دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے