دالبندین،آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 6 بچوں سمیت9 افراد شدید زخمی

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر)دالبندین میں آوارہ کتوں کا راج دو دن میں چھ معصوم بچوں سمیت نو افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ابتدائی طبی امداد دی گئی چیئرمین میونسپل کمیٹی دالبندین اور چیف آفیسر دالبندین سے آوارہ کتوں کو جلد تلف کرنے کی اپیل اور ضلعی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کو باہر سے لانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دن کے دوران فیصل کالونی ظہور کالونی سورگل اور آس پاس کے ایریا میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے چھ معصوم بچوں سمیت نو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ابتدائی طبی امداد دی گئی عوامی حلقوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی دالبندین اور چیف آفیسر سے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں دوسری جانب دالبندین شہر سے باہر کے آوارہ کتوں کو گاڑیوں کے ذریعے لاکر شہر کے مختلف ایریا میں چھوڑ دیتے ہیں اہل علاقہ نے کہی مرتبہ ایسے گاڑیوں کو دیکھا ہے جن میں آوارہ کتوں کو دالبندین کے مختلف کلیوں میں چھوڑ دیا گیا ہے جس کے سبب یہ آوارہ کتے لوگوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چاغی سے گزارش کی کہ وہ تمام چیک پوسٹوں کے زمہ داروں کو اطلاع کریں کہ باہر سے آوارہ کتوں کو لانے والے گاڑی ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے تاکہ باہر سے کسی جرت نہ کہ وہ اوارہ کتوں لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے