صوبائی حکومت پولیو کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، بشریٰ رند
کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیو کے تدارک کے حوالے سے صوبے میں جاری مہم عوام کے تعاؤن ہی سے کامیاب ہوسکتی ہے علمائے کرام اساتذہ اور تمام متکبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تدارک پولیو کے حوالے سے حکومت بلوچستان جومہم چلا رہی ہے بھر پور تعاؤن کرکے کامیاب بنائیں تاکہ صوبے کو اس موذی مرض سے نجات مل سکے صوبہ بلوچستان میں صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تدارک پولیو کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے پولیو ورکرز گھر گھر جا کر اپنی ذمہ داری پورے کررہے ہیں اور عوام پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کوپولیو کے تدارک کے حوالے سے قطرے پلائیں یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ حکومت نے گھر گھر جاکر اُن کی دہلیز پر پولیو کے تدارک کے حوالے سے قطرے بہم مہیا کررہی ہے ہم سب کوچا ئیے کہ اس موقع کو ضا ئع نہ کریں اور بچوں کو قطرے پلاکر اس موذی مرض کو شکست دے کر صوبے کو توانا اور صحت مند بنائیں تاکہ صوبہ ترقی کی منز لیں طے کرسکیں۔