بلوچستان کورونا وائرس کے 80 نئے کیس رپورٹ مریضوں کی تعداد20321ہوگئی
کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا وائرس کے 80 نئے کیس سامنے آگئے صوبے میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد20321ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اتوار کو 1019افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے صوبے کے 5اضلاع کوئٹہ سے 72،ژوب سے 4،لسبیلہ سے 2،خضداراور صحبت پور سے ایک ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد20321ہو گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار45افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19375ہوگئی صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد731ہے، رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں 247افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 9 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 15مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہیں جبکہ صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 7.85فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق ابتک صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد215ہے