ماں کا رشتہ ایک سانجھااورعظیم رشتہ ہے،میر سر فراز احمد بگٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ مادر وطن کی عزت وحرمت پر قربان ہوجانے والے شہداکی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے ماں کی محبت، حوصلہ افزائی اور دعا اہم ذریعہ ہوتی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتور کو ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی، وزیر اعلی بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ آج ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی ماں کو خاص سلام پیش کرتے ہیں جن کے بیٹے شہید کردئیے گئے ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے ماں کی محبت، حوصلہ افزائی اور دعا اہم ذریعہ ہوتی ہے مدرٹریسا، ڈاکٹر رتھ فا بلقیس ایدھی جیسی عظیم ماؤں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ماں کی خدمت دراصل انسان کے کردار کی گواہی ہوتی ہے اللہ تعالی نے انسان سے اپنی محبت کے تعارف کا ذریعہ ماں کو بنایاماں کا رشتہ ایک سانجھااورعظیم رشتہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے