بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے 336طلباء کو اسکالر شپ ایوارڈ سے نوازا گیا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے 336طلباء کو اسکالر شپ ایوارڈ سے نوازا گیا، اسکالر شپ تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خاص بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے رجسٹرار ڈاکٹر سید جلال شاہ تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں فوکل پرسن بی ای ایف اسرار رئیسانی بی ای ایف کے پروگرام منیجر شہزاد میرڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن انجینئر رضا زہری ڈاکٹر ظہوراحمد بلوچ فاروق مندوخیل اویس کاسی نسیم خان سابق کنٹرولر امتحانات حاجی محمد عالم جتک سمیت دیگر تقریب میں شریک تھے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کی بھی کثیر تعداد آڈیٹوریم ہال میں موجو د تھی۔ جامعہ کے 336اسٹوڈنٹس میں دو کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد کی رقم اسکالر شپ کی مد میں تقسیم کیئے گئے۔ اس موقع پررجسٹرار بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار ڈاکٹر سید جلال شاہ نے بطور مہمان خاص تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسراررئیسانی اور ان کی ٹیم کی یہ کاوشیں اور محنت کا نتیجہ ہے کہ وہ ناممکن کو ممکن بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں اس بڑے پیمانے پر طلباء کو اسکالر شپ ملنا احسن اقدام ہے جس سے طلباء کی بھر پور انداز میں حوصلہ افزائی ہوی ہے اور طلباء مالی اخراجات کی فکر سے نکل کر اب انہماک کے ساتھ اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں کامیاب ہونگے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے تعلیمی شعبے کو ترقی دی جارہی ہے اور طلباء کو ہرمرحلے پر ان کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے ان کے ساتھ مالی تعاون کیا جارہاہے انہوں نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور بی ای ایف اسکالرشپ ہولڈرز کو مبارکبادپیش کی۔ تقریب سے فوکل پرسن بی ای ایف اسرار رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے کہ ہم طلباء کو تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے بلوچستان ایجوکیشن انڈ ومنٹ فنڈ کے تعاون سے مالی مدد فراہم کررہے ہیں جس سے انہیں اپنی تعلیمی اخراجات کی مد میں سپورٹ ملے گی اور وہ کسی بھی پریشانی کے بغیر اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ سکیں گے یقینا یہ ایک قابل ستائش اقدام ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر طلباء کو اسکالر شپ کی مد میں رقم فراہم کی جارہی ہے اس حوالے سے حکومت بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے منتظمین کی محنت خلوص اور ادراک قابل بھروسہ اور لائق تحسین ہے انہوں نے کہاکہ یہ سلسلہ انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا اور طلباء کی حوصلہ افزائی ہوتی رہیگی بی ای ایف کے فوکل پرسن اسرار رئیسانی نے اپنے اختتامی کلمات کے ساتھ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار طلباء کی صلاحیتوں کو مذید جاگر کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کا یہ وڑن اسی طرح جاری رکھے گی۔ اس موقع پر بی ای ایف کے پروگرام منیجر شہزاد میر نے بی ای ایف کے کام اور عمل کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بریفنگ بھی دی۔ تقریب کے اختتام پر رجسٹرار بی یو ای ٹی ڈاکٹر سید جلال شاہ اسلم زیب نے مہمانوں کو یونیورسٹی سووینئرز پیش کئے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے