چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا خضدار سینٹرل جیل دورہ، 6 قیدیوں کی رہائی کا حکم
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان محمد ہاشم کاکڑ نے خضدار سینٹرل جیل کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ دورہ کے موقع پر انہیں جیل کے شعبوں پر بریفنگ دی گئی ان کے ہمراہ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی، نوید الیاس ڈی آئی جی جیل خانہ جات خضدار، یاسین بلوچ ایس ایس پی سنٹرل جیل خضدار، ڈپٹی کمشنر خضدار عارف خان زرکون ڈی آئی جی پولیس، ایس ایس پیخضدار، ڈی آئی جی جیل خانہ جات خضدار و دیگر افسران موجود تھے ایس ایس پی خضدار جیل یاسین بلوچ نے مسائل اور سہولیات کے بارے میں تفصیلات کے ساتھ بریفنگ دی اور معزز چیف جسٹس نے تمام قیدیوں سے ملاقات کی اور مسائل سنے اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر حراست میں لیے گئے 6 قیدیوں کو موقع پر رہا کرنے کا حکم دیا۔معزز چیف جسٹس نے سینٹرل جیل خضدار بیرک، سیلز، ہسپتال، کچن، فوڈز سکول، وی ٹی سی سنٹر، لائبریری، جیل کے دیگر حصوں کا دورہ کیا اور سنٹرل جیل خضدار کی جیل انتظامیہ کے رویے اور محنت سے مطمئن ہوئے۔