زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،سرکاری نوکریاں میرٹ پردی جائیں گی،حاجی علی مدد جتک
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر زراعت میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس میں جدت لا کر نہ صرف روزگار کے وسیع مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں بلکہ اناج اور دیگر اشیاء میں بھی خود کفیل بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اج یہاں ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ کے دورہ کے موقع اور اغا علی رضا کی جانب سے بریفنگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل انجینیئرنگ اغا علی رضا اور صوبے کے سینیئر انجینیئرز بھی موجود تھے صوبائی وزیر میر علی مدد جتک نے کہا کہ محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے ایک مثالی محکمہ بنانے میں اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سینیئر افیسرز کو ترجیح دی جائے گی اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی جیسے ماضی میں نوکریوں کی خریدو و فروخت کے لیے منڈیاں سجائی گئی قطعا اس کی اجازت نہیں دی جائے گی ملازمتوں کی خرید و فروخت میں کوئی بھی اہلکار ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ میرے دفتر اور گھر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں محکمہ کی بہتری اور افسران کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر کوشش کی جائیں گی قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر انجینیئرنگ علی رضا نے صوبائی وزیر زراعت کو بریفنگ دیتے ہوئے انجینئرنگ کےشعبے کے اغراض و مقاصد پر تفصیلا اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر زراعت کے تعاون سے جلد ہی گرین ٹریکٹر منصوبے کا اغاز کر دیا جائے گا علاوہ ازیں فصلوں کو جدید طریقے سے پانی فراہم کرنے کے لیے رین گن مشینری منگوائی جائے گی جس سے نہ صرف پانی کی بچت ہوگی بلکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فصلوں کے پانی کی فراہمی اور اسپرے بھی کیا جا سکے گا انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام ڈویژنز کے لیے موبائل ورکشاپ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے علاوہ ازیں انہوں نے انجینیئرنگ شعبے کو درپیش مسائل سے متعلق بھی تفصیلا اگاہ کیا۔