اسٹیبلشمنٹ کا سیاست،جمہوریت سے رول ختم ہونا چاہئے،لیاقت بلوچ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست اور جمہوریت سے رول ختم ہونا چاہئے۔

لیاقت بلوچ نے ’’تحفظ آئین پاکستان کیسے اور کیوں؟‘‘ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب اگر کوئی فیصل مسجد کے مینار پر کھڑا ہوکر پریس کانفرنس کرے تو اسے کوئی نہیں مانے گا، سیاسی فیصلے فوج نے نہیں پاکستان کی جمہوری قیادت نے کرنا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے بغیر ہونے والے انتخابات کو مانیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے