ماضی اور آج کے واشک میں زمین آسمان کا فرق ہے،حاجی میر ذابد علی ریکی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ء و رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین ہے جنکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات اٹھا رہے ہیں واشک کے عوام غربت کے لکیر کے شرع سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو برسر روزگار کرنا ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں واشک کے مختلف یونین کونسل سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ماضی اور آج کے واشک میں زمین آسمان کا فرق ہے واشک میں ایک شعوری سیاست پروان چڑھ چکا ہے جسکی مثال آٹھ فروری کا دن ہے آٹھ فروری کو واشک نے دوسری مرتبہ ایک تاریخی فیصلہ دیکر ہمیں نمائنفہ منتخب کی ہم عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کرینگے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں واشک انتقامی سیاست کے نشانے پر رہا مگر عوام نے صبر و تحمبل سے ناانصافی کے دن سہہ کر دوسری مرتبہ سیاسی انقلاب لا کر ثابت کر دیا کہ عوامی نمائندہ کو زیر کرکے عوام کے فیصلے فراموش نہیں ہوا کرتے انھوں نے کہا کہ ہم خود کو حاکم نہیں خادم سمھجتے ہیں اور ہر فورم پر واشک کے حقوق کا محافظ بنکر آگے بڑھینگے انھوں نے کہا کہ سیاست حرف آخر نہیں سیاست میں خدمت مخلصی ہی کامیابی کی ضامن ہوا کرتی ہے واشک کے عوام نے سیاسی میدان میں ایسا رول پلے کی جو مخالفین کے وہم گمان سے باہر ہو گئی ہے کیونکہ لوگ منفی انتقام جبر ظلم و ناانصافی سے عاجز ہو کر اچھے قیادت کے انتخاب کرکے ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک کے غریبوں اور علاقائی پسماندگی کی آواز ہر مناسب فورم پر گونھجے گی عوامی نمائندہ ہیں عوام کی ترجمانی کرینگے کیونکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے جو عوام کے خواہشات کے برعکس عوامی نمائندگان کو پس پشت ڈال دے جو اوپر خدا و نیچے عوامی قہر و غضب سے بچ نہیں پائینگے اس موقع پر وفود نے ایم پی اے واشک کو اپنے پانی صحت تعلیم روڑ و دیگر درپیش مسائل سے آگاء جس پر ایم پی اے نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔