بلوچستان کے تاریخی شہر قلات کے عوام آج تھری جی کی سہولیات سے محروم ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

منگچر: عوام میں پی ڈی ایم کی مقبولیت برقرار ہے جانے والے عوام کی نہیں اپنے مفادات حاصل کیا صوبائی حکومت ملازمین کی مطالبات فوری تسلیم کریں قلات منگچر میں تھری جی انٹرنیٹ کی بندش صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے اس جدید دور میں بلوچستان کے تاریخی شہر قلات کے اہلیان تھری جی کی سہولیات سے محروم ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے منگچر مولانا داد خدا لہڑی کی عیادت اورشیخ الحدیث مولانا محمد انور کے فرزند کی وفات ڈاکٹر علی محمد لہڑی کے وفات پر ان کے پسماندہ گان سے اظہار تعزیت کیا انکے حافظ محمد قاسم لہڑی ڈاکٹر یعقوب بلوچ ڈاکٹر ظہیر لانگو ڈاکٹر صالح سمالانی مولانا انور لہڑی ٹکری محمد افضل لہڑی ودیگر رہنماؤں موجودہ تھے اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی ایوان بالا میں تھری جی نیٹ بحالی کیلئے آواز اٹھایا لیکن بے حس حکومت نے کوئی دلچسپی نہیں لیا تھری جی انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے طلباء برادری صحافی حضرات سمیت دیگر شعبہ زندگی بری طرح متاثر ہے اس جدید دور میں بلوچستان کے تاریخی شہر قلات جو کہ ریاست رہا ہے لیکن یہاں کے عوام آج تھری جی کی سہولیات سے محروم ہے کئی برسوں سے ضلع قلات میں تھری جی کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں انٹرنیٹ کی وجہ سے ترقی ایک سبب ہے آئن لائن کلاسزز ہو یا آئن لائن کاروبار ہو دنیا میں کء بھی روابط انٹرنیٹ کے ذریعے آسانی سے ہو جاتا ہے لیکن اہلیان قلات کا روابط دنیا سے کٹ چکے ہیں نہ کہ آئن لائن کاروبار ہے نہ کہ تعلیم کے میدان میں آئن لائن کلاسز ہے عوام کو مشکلات ہی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی عروج پر ہے حکومت مکمل طور پر ناکام نا اہل ہو چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے