امریکہ اور اسرائیل جنگ ہار چکے،فلسطین جیت گیا،مشتاق احمد

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل جنگ ہار چکے ہیں، فلسطین جیت چکا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ امریکہ کے طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں وہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکہ کے طلبہ تشدد برداشت کرنے کے باوجود فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، مجھے کہا گیا کہ امریکہ و اسرائیل کی بات نہ کرو، آئی ایم ایف کا پیکیج ملنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی غزہ کے مسلمانوں کا سودا ڈالروں میں کرے گا اسے نشان عبرت بتائیں گے، قائداعظم نے پوری دنیا میں فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کی، آپ کیوں خاموش ہیں، اسرائیل رفاہ میں آپریشن کرنا چاہتا ہے جس سے مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہیں گی۔مشتاق احمد نے مزید کہا کہ 12 لاکھ مظلوم غزہ میں ٹینٹوں میں موجود ہیں، اسرائیل ان کے خلاف آپریشن کرنا چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے