پی ڈی ایم میں شریک جماعتوں کے آپس میں ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ،حاجی نورمحمد دمڑ

ہرنائی: صوبائی وزیر پی ایچ ای اور واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ لانگ مارچ اور دھرنا کی طرح ایک بار پھر مولانا تنہا رہ جائیں گے، پی ڈی ایم میں شریک جماعتوں کے آپس میں ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ہے، 18 اکتوبر کو ہونے والا جلسہ بھی آزادی مارچ اور اسلام آباد دھرنا جیسا عشر ہوگا،پی ڈی ایم ہو یا ن لیگ وپیپلز پارٹی جتنا بھی احتجاج بھی کرے موجودہ حکومت اپنی آئینی مددت پوری کرے گی۔اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا پہلا اجلاس انتشار کا شکار رہا، اسلام آباد میں دھرنا دینے اور آزادی مارچ کے دوران ن لیگ، پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو تنہا چھوڑ دیا اور بیک ڈور اپنے قائدین کو بچانے کیلئے رابطوں میں مصروف عمل رہے تھے۔  انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ اور اسلام آباد دھرنے کی طرح اس ایک بار پھر چالیس بابا چوروں کے ٹولے،پی ڈی ایم کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی، ڈی، ایم میں شامل جماعتیں صرف اور صرف اپنے قائدین کو ریلیف دلانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن حکومت انکی دباؤ میں نہیں آئیگی بلکہ چوروں، لیٹروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کو گرفتارکرکے ان سے قومی دولت لوٹنے کا حساب واپس لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ قوم اب قوم جھوٹے نعروں میں ورغلانے والے نہیں ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن چاہے جتنا بھی جلسے، مظاہرے، احتجاج کرے حکومت اپنی آئینی مدد پوری کریگی بلکہ 2023 کے انتخاب دوبارہ یہی حکومت بھاری مینڈیٹ سے جیت کر کامیاب حاصل کریگی انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج کرنے شوق ایک بار پھر پورا کرلے اور اپنے آپ کو عزما لے 11 اکتوبر کا پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ہوگا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے