کوئٹہ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا،میر سلیم احمد کھوسہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل سے جہاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا تو دوسری طرف لوگوں کی مشکلات میں کافی کمی ہوگی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کوہیٹہ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ لینے کے موقع پر کہا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی چیف انجینئر ڈیزائن ڈاکٹر سجاد بلوچ اور پروجیکٹ ڈاہریکٹر کوہیٹہ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ رفیق احمد کے علاؤہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔پروجیکٹ ڈاہریکٹر کوہیٹہ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ رفیق احمد نے پروجیکٹ کے حوالے سے جاری منصوبوں پر پیش رفت اور حاہل رکاوٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ کوہیٹہ شہر صوبائی دارلخلافہ ہونے کی وجہ سے اس کی خوبصورتی روڈ انفراسٹرکچر بلڈنگ انفراسٹرکچر قابل دید ہونی چاہیے پورے صوبے اور ملک کے دیگر حصوں سے لوگ یہاں کسی نہ کسی غرض سے آتے ہیں چاہے وہ کاروبار ہو تعلیم ہو یا صحت اور سیاحت ہو تو یہ اپنے علاقے واپس جاتے ہوے کوہیٹہ شہر کے بارے خوبصورت یادیں لے جاسکیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے پروجیکٹ کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے حاہل رکاوٹوں کو جلد سے جلد دور کیا جائے انہوں نے مذید کہا کہ کوہیٹہ شہر کے ٹریفک کے روانی کے حوالے سے ایک جامع حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ عوام ٹریفک کے مساہل کا سامنا نا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے