ہمارا تعلیمی نظام حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل نئی نسل سے وابستہ ہے طلبا ء اپنے اندر ویڑن اور قیادت کی خصوصیت پیدا کرنے کے لئے تعلیم حاصل کریں پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے طلبا ء اس ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،کرپشن نے ہمارے معاشرے کو تباہ کر دیا ہے سب سے پہلے تعلیمی نظام سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گااگر کابینہ کا ممبر کرپشن میں ملوث ہوا تو یاوہ پھر کابینہ میں رہے گا یا میں،نوکری بیچے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی بلوچستان میں تعلیمی ایمر جرجنسی نافذ کر دی ہے مسلسل غیر حاضر 800 اساتذہ کو نوکریوں سے برخاست کرنے جارہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں افغان ریفوجیز کمشنریٹ کے تعاون سے پوزیشن ہولڈر طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پڑھے لکھے بلوچستان کے خواب شرمندہ تعبیر ہوگا بلوچستان کی نئی نسل بہترین صلاحیتوں کی مالک ہے کوئی شک نہیں ہمارا تعلیمی نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں مسائل کی نشاندہی کے بعد انکے حل کی ضرورت ہے ہم چاہتے ہیں کہ لڑکیاں بھی تعلیم میں آگے آئیں ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں مجھے یقین ہے کہ تعلیمی میدان میں چند ماہ میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی قیادت میں محکمہ تعلیم میں مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی آج بھی بلوچستان میں 13 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں غیر حاضر اساتذہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے روز اول سے ہم نے بلوچستان میں تعلیمی ایمر جرجنسی نافذ کی مسلسل غیر حاضر 800 اساتذہ کو نوکریوں سے برخاست کرنے جارہے ہیں اساتذہ کو اپنے اسکول آ کر تعلیم دینا ہوگابلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اسکولز بند پڑے ہیں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا صوبے میں کئی اسکولز بااثر افراد کی بیٹھک بنے ہوئے ہیں بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں اسکولز کھولے جائیں گے کسی کو گھر بیٹھے تنخواہ لینے کی اجازت نہیں دینگے ہم نے دنیا کے تقاضوں کے مطابق طلباء کو تعلیم دینی ہے،ہم شعبہ تعلیم میں اصلاحات لارہے ہیں الف انار اور ب بکری بکری والی تعلیم سے ہمارے بچے آگے نہیں جاسکتے۔ وزیر اعلیٰ میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے اسکول کے بچوں کو کاروبار کرنے کے طریقے سکھانے جا رہے ہیں بلوچستان کے بچوں کو بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کرینگے ہم تعلیم کی بہتری کے لئے ترقیاتی بجٹ سے تعلیم کے محکمے کو دینے کو تیار ہیں تعلیم کے شعبے میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے محکمہ تعلیم کی آسامیوں کو فروخت نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل نئی نسل سے وابستہ ہے طلبا اپنے اندر ویڑن اور قیادت کی خصوصیت پیدا کرنے کے لئے تعلیم حاصل کریں پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے طلبا ء اس ملک کو مشکلات سے نکالیں گے اساتذہ طلبا میں پاکستانیت کا جزبہ اجاگر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ہمارے معاشرے کو تباہ کر دیا ہے سب سے پہلے تعلیمی نظام سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گابلوچستان کے لوگ میری مدد کریں اگر کابینہ کا ممبر کرپشن میں ملوث ہوا تو پھر کابینہ میں رہے گا یا میں نوکری بیچے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی اگر کوئی نوکری کے پیسے مانگتا ہے مجھے اسکی ویڈیو بنا کر بھیجیں یہ بات طے ہے یاتو میں حکومت میں رہوں گا یا کرپٹ عناصر رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے