آصف علی زرداری سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کراچی میں ملاقات کی۔ کراچی سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور دیگر شریک تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ایم کیو ایم کے وفد کی ڈی جی نادرا، ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے ملاقاتیں صدر مملکت آصف زرداری نے مبارکباد دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا۔ ایم کیو ایم وفد نے صدر مملکت آصف زرداری سے کراچی میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ سندھ میں امن و امان سے متعلق آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کرنے آئے ہیں، امن و امان کی بحالی میں ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ایم کیو ایم وفد نے اس حوالے سے صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے