لیویز اہلکاروں نے امن وامان کی فضا کو بحال رکھنے کیلئے مثالی قربانیاں دی ہیں،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرفراز مغل نے گزشتہ رات تحصیل لہڑی و بختیار آباد کے مختلف لیویز چوکیوں کا اچانک دورہ کیا ہے اور لیویز اہلکاروں کی حاضریوں و چوکیوں میں سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر لیویز اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی جنرل نے کہا کہ لیویز اہلکاروں نے امن وامان کی فضا کو بحال رکھنے کیلئے مثالی قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دینگے لیویز چوکیوں میں اہلکارمحدودسہولیات اور وسائل میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جن پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے لیویز اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں امن و امان سے ہی علاقہ ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے