قلعہ عبداللہ،سات سالہ بچے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)لیویز فورس قلعہ عبداللہ نے انتہائی اہم کاروائی کرتے ہوئے ایک روز قبل سات سال کے معصوم بچے کو گلہ دبا کر قتل کرنے والے ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے پر گرفتار کرلیا تفصیلات کیمطابق ایک روز قبل ضلعی ہیڈکوارٹر جنگل پیرعلیزئی میں ملزم دولت ولد ولی داد نے بچوں کی لڑائی پر طیش میں آکر سات سال کے معصوم بچے محمد آصف ولد رحیم اللہ کو گلہ دبا کر قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا مقتول کے والدین نے پوسٹ مارٹم کے بعد ملزم کیخلاف ایف آئی آر کٹوا کر لیویز فورس سے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جواد احمد زہری کے حکم پر انچارج لیویز تھانہ جنگل پیرعلیزئی آمیرمحمد اچکزئی نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مار پارٹی تشکیل دے کر گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد نے پریس کانفرنس میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور معصوم انسانوں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے