بحالی امن کیلئے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے گزشتہ روز یہاں شہید پولیس ریکروٹ ذکی ہارون کے والدین اور بھائیوں نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلٰی بلوچستان نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید ریکروٹ کی بہن اور متاثرہ فیملی کے تین افراد کو سرکاری ملازمت کی فراہمی کا اعلان کیا جبکہ محکمہ پولیس میں تعینات شہید کے دوسرے سرکاری ملازم بھائی کے تحفظات کے پیش نظر اس کی ڈیوٹی محفوظ مقام پر لگانے کی ہدایت کی میر سرفراز بگٹی نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو ہدایت کی کہ رائج الوقت پالیسی کے تحت شہید ریکروٹ کے معاوضے کی ادائیگی کے لئے تمام ضروری کارروائی جلد مکمل کی جائے وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بحالی امن کیلئے شہدائکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں جن کے پسماندگان کا ہر طرح سے خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے واضح رہے کہ ذکی ہارون نامی ریکروٹ کو دہشت گردوں نے گزشتہ ہفتے نواں کلی میں ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران شہید کردیا تھا۔