پی ٹی آئی سول بالادستی کا ڈرامہ چھوڑ کر شوق سے فوج کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے، سعد رفیق

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فوجی قیادت سے براہ راست مذاکرات شوق سے کرے لیکن جو سول بالادستی کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے پھر اس سے نکل جائیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیرپختونخوا علی امین گنڈا کی جانب سے اسلام آباد پر قبضہ کرنے کے بیان پر بھی تنقید کی اور ان سے اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوری سیاست میں جلاؤ، گھیراؤ اور دھمکیوں سے کام نہیں چلتا،

ان کا بھی کام نہیں چلا، ماضی میں پی ٹی آئی نے دھمکیوں اور حملے کی اتنے باتیں کی ہیں کہ بات 9 مئی تک جاپہنچی ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بات جیلوں تک جا پہنچی ہے، اب انہیں بات سمجھ آجانی چاہیے، جو وہ چاہتے تھے کوئی ایک چیز بھی پوری نہیں ہوئی، علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔سعد رفیق نے کہا کہ اگر کوئی اسلام آباد پر قبضے اور چڑھائی کی کوشش کرے گا اور وہ چاہے گا کہ وہ حکومت بھی کرے، تو یہ دونوں کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ وہ فوجی قیادت سے براہ راست مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، شوق سے کریں لیکن یہ جو سول بالادستی کا ڈرامہ رچا ہوا ہے، آزادی، غلامی، غلامی آزادی، اس میں سے نکل جائیں آپ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے