بلوچستان کو مسنگ پرسن سمیت درپیش مسائل کا سامنا ہے،میر زبیرجمالی
اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے حالات انتہائی نازک ہیں کئی مسائل در پیش ہیں مسنگ پر؎سن دہشت گردی بھارت افغانستان اور ایران باڈر اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی نے صحافی سونا خان جمالی کے ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو در پیش مسائل کا سامنا ہے بھارت حالات خراب کرانے میں ملوث ہے اور وہ دہشت گردوں کو مدد کر رہے ہیں اس کے علاوہ افغانستان ایران کی سرحدیں بلوچستان سے ملتے ہیں مسنگ پرسن کا مسئلہ اور اشو ہے بی ایل اے کا سامنا ہے لیکن ان سب کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پاک فوج کو ہے انہوں نے کہا کہ مذاحت کار کیا چاہتے ہیں ان کا مقصد کیا ہے وہ غلط راہ پر ہیں لیکن سب بہتر ہوگا موجودہ حکومت کے حوالے سے زبیر خان جمالی نے کہا کہ وہ بہتر کام کریں گے صبر کریں لوگ سب بہتر ہو جائے گا۔