ارشدشریف قتل کیس،حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صحافی حامد میر نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حامد میر کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ارشد شریف قتل کی شفاف تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے اور قتل کی تحقیقات کے لیے قائم شدہ جے آئی ٹی کو معاملے سے متعلق حقائق، ڈیٹا و رپورٹس عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت درخواست گزار کو جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کی تشکیل میں معاونت کی اجازت دے۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔