پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر107.16 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل 4.30 ڈالر سستا ہونے کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب بزنس ریکارڈر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے یکم سے 15 مئی 2024 کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 03 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

قیمت میں کمی کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 293.94 روپے کے بجائے 289.06 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 283.01 روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے