عمران خان اور دیگرکیخلاف جھوٹے مقدمات فوری طورپر ختم کرکے انہیں رہاکیاجائے،خورشید کاکڑ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماوں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان اوردیگرقائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات فوری طورپر ختم کرکے انہیں رہاکیاجائے جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو پی ٹی آئی کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریگی جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گاپاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے قائم مقام صوبائی صدر خورشید کاکڑ، صوبائی ترجمان محمد آصف ترین، ضلع کوئٹہ کے صدر نورخان خلجی کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے پریس کلب کے سامنے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردارخادم حسین وردگ،قائم مقام صوبائی صدر خورشید کاکڑ، ضلع کوئٹہ کے صدر نورخان خلجی،خورشیدکاکڑ،صوبائی ترجمان آصف ترین،خواتین ونگ کی صدر کلثوم پانیزئی و جنرل سیکرٹری مہوش جنجوعہ وسابق رکن قومی اسمبلی منورہ منیر،مہوش، آئی ایس ایف کے نیاز ملاخیل، بلال اچکزئی، جمال عبدالناصر، وصل خان اوردیگر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا خان، شاہ محمود قریشی، بشریٰ بی بی کو بے گناہ اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا ہے اور جیلوں میں انکی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران پی ٹی آئی سے اتنے خوفزدہ ہوچکے ہیں کہ انہیں رات کو خواب میں بھی پی ٹی آئی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پاکستان کے عوام نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کال پرلبیک کہتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کیا لیکن رات کی تاریخ میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر شب و خون مار کر من پسند اور پی ٹی آئی کے مخالفین کے امیدواروں کو کامیاب کرایاگیاجس سے عوام کے ووٹوں کی توہین ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام جعلی مینڈیٹ والی حکومتوں کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرتے ہیں جعلی مینڈٹ لیکر برسراقتدارآنے والی حکومت ملک کو موجودہ بحرانوں سے نہیں نکال سکتی بلکہ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانامشکل ہوگیاہے آئے روز گیس،بجلی،پٹرولیم مصنوعات اوراشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو اجتماعی خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے لیکن حکمران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی نکال سکتے ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالان نااہل اور جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا کام نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوردیگرقائدین کے خلاف فوری طورپر جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں باعزت طریقے سے رہا کیاجائے جھوٹے مقدمات سے پی ٹی آئی کی قیادت کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا بلکہ انکے حوصلے بلند ہیں اورانشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب عمران خان اوردیگرقائدین جھوٹے مقدمات میں باعزت بری ہونگے۔