عوام کی مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہیں، قلات کو ماڈل سٹی بنائیں گے،نوابزادہ میر شعیب جان زہری

قلات(ڈیلی گرین گوادر)میونسپل کمیٹی قلات کا دو کروڑ 65 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا گیا مذکورہ بجٹ سے قلات شہر کے مختلف کلیوں میں ترقیاتی منصوبے بنائے جائیں گے حکومت کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کے لئے جوفنڈز دیئے گئے وہ کونسلران کے سامنے رکھ دیئے ہیں، چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری کے مطابق صوبائی حکومت کے جاری کردہ بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرہ برابر بھی نہیں، صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لئے مزید فنڈ جاری کرے، قلات میں گزشتہ روز میونسپل کمیٹی قلات کا سالانہ بجٹ اجلاس میونسپل کمیٹی قلات میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صدارت چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری نے کیا اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلات عبدالحنان مندوخیل وائس چیئرمین رئیس منظور مغل و میونسپل کمیٹی کے کونسلران نے شرکت کیا اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے تمام کونسلران نے ایک ایک کرکے اپنے اپنے تجاویز دیئے کونسلران نے کہا کہ عوام کی مسائل کو حل کرنا ہماری زمہ داری بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہر وارڑ کے کونسلران کو انکے فنڈز دیے جائے تاکہ وہ اپنے وارڑ میں خود خرچ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ اتنے کم فنڈز میں وارڑ میں کوئی کام بھی نہیں ہوسکتے، عوام ہم سے امید یں لگائیں بیٹے ہیں اجلاس میں چیف آفیسر نے کہا کہ آپ کونسلران اور چیئرمین میونسپل کمیٹی کے ساتھ مل کر یہ بجٹ قلات سٹی میں خرچ کرینگے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے خطاب کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں قلات میرا گھر ہیں اس کی خوبصورتی کیلے دن رات ایک کرکے کام کرینگے انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام بہت پسماندہ ہیں ہمیں ایک سال کا عرصہ گزر گیا ایک سال کے بعد چھوٹا سا فنڈ رلیز ہوا ہیں میں نے اسے آپ سب کے سامنے رکھ کر آپ لوگوں کی رائے تجاویز سے خرچ کرونگا۔ انہوں نے کہا ایک سال کے اندر میں نے جس انداز میں قلات سٹی کے وارڑز میں کام کیئے وہ سب آپ کے سامنے عیاں ہیں جتنا بھی ممکن ہوسکے گا سب کو ملا کر کام کرونگا اور میونسپل کمیٹی کوجو فنڈ ملیں گے اسے قلات کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کریں گے اجلاس سے خطاب میں کونسلران نے کہاکہ صرف دو کروڑ 65 لاکھ ترقیاتی اخراجات کے لئے ناکافی صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لئے مزید فنڈز فراہم کرے تو قلات کو ایک ماڈل سٹی بنائیں گے قلات ہم سب کا مشترکہ گھر ہیں جتنا بھی ممکن ہوسکے سب مل کر کام کرے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
24-04-2024(UNA)65
ایپکا قلات کابینہ و دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس کے اراکین کا ایک ہنگامی اجلاس26 اپریل کوہوگا
قلات(یو این اے)ایپکا قلات کا اعلامیہ، ایپکا قلات کے پریس سیکرٹری عبدالناصر نیچاری کیجانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلعی صدر حسین بخش رئیسانی نے ایپکا قلات کابینہ و دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس کے اراکین کا ایک ہنگامی اجلاس 26 اپریل 2024 بروز جمعہ بوقت 11 بجے ایپکا قلات کے ضلعی دفتر بمقام محکمہ خوراک قلات میں طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ سمیت تمام اراکین اپنی شرکت یقینی بنائیں اجلاس کا ایجنڈا 29 اپریل 2024 کو صوبائی مجلس عاملہ کے منعقدہ اجلاس کے بابت مشاورت، ایپکا بلوچستان کے سابق صدر داد محمد بلوچ کے لئے الوداعی تقریب کا اہتمام اور دیگر تنظیمی امور پر مشاورت کی جائیگی
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
24-04-2024(UNA)66
پولیو مہم کو کامیابی سے انجام دینے کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
قلات(یو این اے)قلات میں پولیو سے متعلق اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نسیم لانگو ڈبلیو ایچ او قلات کے سربراہ ڈاکٹر نصیر کرد سمیت تحصیل منگچر کے ایریا سپروائزرز نے شرکت کی اجلاس میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ایریا سپروائزرز کے مسائل سنیں گئے اور ان کے حل سے متعلق مشاورت کیا گیا اور آنے والے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیابی سے انجام دینے کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے