لورالائی،ایف سی بلوچستان(نارتھ) کی جانب شاہرگ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) لورالائی ایف سی نارتھ کے تعاون سے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔جہاں 500 مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو مفت بہترین طبی امداد کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی جن میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔مریضوں کیمختلف ٹیسٹ بھی لئے گئے۔ اس موقع پر سینکڑوں غریب خاندانوں میں ایف سی بلوچستان نارتھ کی طرف راشن بھی تقسیم کیا گیا۔واضع رہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے اور یہ تسلسل جاری ہے۔ایف سی بلوچستان نارتھ فری میڈیکل کیمپس کی سہولیات ان پسماندہ علاقوں میں فراہم کررہی ہے جہاں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس میں اب تک ہزاروں مریض مستفید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی ایک کثیر تعداد شامل ہے۔ علاقے کے لوگوں نے ایف سی بلوچستان نارتھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی کی طرف سے عوام کو بہترین طبی سہولیات کیلئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے