پاکستان اور ایران کے مابین مذہب، تہذیب اور ہمسائیگی کے پائیدار رشتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین مذہب، تہذیب اور ہمسائیگی کے پائیدار رشتے ہیں، صدیوں پرانے تعلقات کو باہمی تعاون کے فروغ کیلئے استعمال کرنا ہوگا، امید ہے کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دونوں حکومتوں کے مابین بارڈر ٹریڈ کے مجموعی حجم کو بڑھانے کے لئے قابل عمل اقدامات تجویز کئے جائیں گے، پیر کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہونے جاررہے ہیں بلوچستان اور ایرانی کے سرحدی علاقوں میں قائم ایرانی بارڈر تجارتی حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور جابجا طور پر طے پانے والے ان نئے تجارتی معاہدوں کے اثرات بلوچستان سمیت پوری ملکی معیشت میں کلیدی کردار کے حامل ثابت ہوں گے وزیر اعلٰی بلوچستان نے ایرانی صدر کے حالیہ دورہ کو دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کی تجدید قرار دیتے ہوئے اسے موجودہ عالمی و قومی حالات میں نیک شگون قرار دیا۔