پی بی 50 قلعہ عبداللہ،پشتونخوا میپ کے امیدوار کا 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کے اغواء کا الزام

قلعہ عبداللہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے پشتونخوا میپ کے امیدوار میر وائس اچکزائی نے 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو کرنے اغواء کا الزام لگا دیا۔میر وائس اچکزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو گزشتہ شب اغواء کیا گیا ہے، خدشہ ہے کہ مزید پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو بھی اغواء کیا گیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان عملے کے ساتھ بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان کو بھی ساتھ لے گئے، صورتحال سے چیف الیکشن کمشنر اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے۔میر وائس اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ انتخابی عملے کو بازیاب کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے