بیت المقدس امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں لاہور میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اہل لاہور جوش و خروش سے شریک تھے ، لاہور کے طول وعرض سے بڑی تعداد میں خواتین ، طالبات ،بچوں نے بھی شرکت کی۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے غزہ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کی شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین سے ظالم اسرائیل کے انخلا تک احتجاج جاری رکھے گی ۔ ہماری ہر سرگرمی اہل غزہ کے نام ہے۔بیت المقدس امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے مارچ کی کامیابی میں ضلع لاہور کے نظم اور کارکنان کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا اور عوام سے اپیل کی کہ فلسطین کی اخلاقی و مالی مدد اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری رکھیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مسجد اقصی کو جلد ازادی نصیب کریں اور مظلوم فلسطینی اپنے گھروں میں شاد و آباد ہوں ۔ انہوں نے اہل پاکستان سے اپیل کی کہ اپنی خوشیوں میں اہل فلسطین کے رستے زخموں کو نہ بھولیں۔ علاوہ ازیں مارچ میں ڈپٹی سیکرٹریز ثمینہ سعید ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،ڈاکٹر زبیدہ جبیں ،عفت سجاد، عطیہ نٹار ،طیبہ عاطف ،ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب ربیعہ طارق اور نائبین ، ناظمہ حلقہ لاہور عظمی عمران بمعہ نائبین شریک تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے