کوئٹہ سے جج کی گاڑی چرانے والے دو ڈاکو پشین سے گرفتار،مستروقہ گاڑی برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سے جج کی گاڑی چرانے والے دو ڈاکو پشین سے گرفتار، مستروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی۔ لیویز حکا م کے مطابق کوئٹہ سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی چوری ہونے کے بعد ملزمان کی پشین کی جانب فرار ہونے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں ناکہ بندی کی گئی اس دوران یارو کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈاکوؤں نے لیویز ناکہ پر فائرنگ شروع کردی لیویز نے جوابی فائرنگ کے بعد ڈاکو نعمان اور اسکے ساتھی عامر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار افراد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن اور نواں کلی سے بتایا جاتا ہے مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے