بلوچستان میں بہترطرز حکمرانی کا قیام اولین ترجیح ہے،میر سرفراز احمد بگٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل تمام جماعتوں کی مشاورت سے مکمل ہو گئی بلوچستان میں بہترطرز حکمرانی کا قیام اولین ترجیح ہے مخلوط حکومت میں اس طرح کے مسائل رہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں 14رکنی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی کا بینہ تشکیل دے دی گئی ہے اب ہماری تمام تر توجہ بہترین گورننس پر ہو گی، بلوچستان میں بہترطرز حکمرانی کا قیام اولین ترجیح ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیکورٹی صوبے کا سب سے بڑا چیلنج ہے اس سے نمٹنے کے لئے ہماری فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موثراقدامات اٹھائیں گے اور حکومتی رٹ کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کلائمیٹ چینج ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے اتنی بارشیں پہلے کبھی نہیں ہوئی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں فحال ہیں ضرورت پڑی تو وفاق سے رابطہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے