بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا فیصلہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سوئی سدرن گیس کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بھتر رکھنے کی کاوشیں جاری ہے۔ گیس پریشر کو بہتر بنانے کیلئے بلوچستان کے مختلف شہروں کی پائپ لائن کی ضروری مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ایس ایس جی بلوچستان ریجن نے عارضی بندش کا شیڈول جاری کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 18 اپریل بروز جمعرات کو ڈھاڈھر، سبی، بیل پٹ، بھاگ، لہڑی، حاجی شہزاد اور ان سے ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک گیس عارضی طور بند رکھی جائے گی۔جبکہ دوسرے دن 19 اپریل بروز جمعہ مستونگ، قلات، منگوچر، کھڈ کوچہ، کولپور، مچھ اور ان کے ملحقہ علاقوں میں صبح آٹھ بجے سے شام 6 بجے تک گیس کی ترسیل بند رکھی جائے گی۔ 18 اور 19 اپریل کو 10 گھنٹے کی اس عارضی بندش سے مزکورہ شہروں اور ملحقہ علاقے متاثر ہونگے۔ سوئی سدرن کے ترجمان نے مذکورہ بالا علاقوں کے معزز صارفین سے گزارش کی ہے کہ شیڈول کے مطابق دوران بندش متبادل ذرائع کا بندوست کرلیں تاکہ کسی قسم کی زحمت سے بچا جا سکے۔ترجمان سوئی سدرن نے مزید کہا ہے اس عارضی بندش کے دوران معزز صارفین اور شہریوں کو پیش آنے والی زحمت کیلئے ادارہ معذرت خواہ ہے۔