مشترکہ مفادات کونسل اجلاس ، مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری متوقع

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے نوٹیفکیشن کی منظوری متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہیں۔ مشترکہ مفادات کونسل 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیپرا کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی، اور اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا، مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد پر غور ہوگا، جب کہ مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹیفکیشن کی منظوری بھی متوقع ہے۔

اجلاس میں 18 ویں ترمیم کے بعد ہائیرایجوکیشن کے معاملات پر غور ہوگا، مشترکہ مفادات کونسل ایل این جی کی درآمد کے معاملے پر غور اور صحت اور بہبود آبادی کی صوبوں کو منتقلی کے بعد ہونے والی فنڈنگ کا بھی جائزہ لے گی، جب کہ صوبائی فوڈ اتھارٹیز اور پی ایس کیو سی اے کے درمیان ہم آہنگی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے