فلسطین ہاتھ سے چلا گیا تو عالم اسلام یرغمال بنے گا،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ فلسطین ہاتھ سے چلا گیا تو عالم اسلام یرغمال بنے گا۔ عالم اسلام کی آزادی،بقا فلسطین کی آزادی میں ہے۔حکومت نے اسلام آباد میں غزہ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج کروا کر رسوائی کمائی ہے۔ اہل غزہ کی مدد اور تعاون سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔ عید الفطر کے موقع پر ساری قوم عید گاہوں اور مساجد کی طرف آتے ہوئے فلسطینی پرچم لے کر نکلے۔ پارلیمنٹ کو آزادی و مختاری سے فیصلے کرنے دیئے جائیں ورنہ استحکام نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ پہلے دنیا کی سب سے بڑی جیل تھا اب اسے دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنایا جا رہا ہے۔ملبوں پر بیٹھے مظلوم فلسطینی پوری ایمانی جرات سے اپنی آزادی کے لیے برسرپیکار ہے۔طوفان الاقصیٰ نے مسلمان حکمرانوں کی پالیسیوں کو بدل دیا انہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے روک دیا اور اس آپریشن نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل نا قابل تسخیر نہیں ہے۔فلسطینی ڈٹ گئے جس پر اسرائیلی امریکہ برطانیہ یورپ کی مدد سے غزہ پر حملہ کر دیا مگر اس حماس کو ختم کرنے،غزہ کو فتح کرنے کا خواب پورا نہیں ہوا۔32 ہزار شہادتیں ہو چکی ہیں۔اہل غزہ نے قربانیاں دے کر دنیا بھر کی عوام کو پیغام دیا ہے کہ ظلم کے مقابلے میں سب سے بڑی طاقت استحقامت ہے۔پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی طرف سے اعلان ہے کہ غزہ کے مسلمان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ہیروز ہیں۔ پوری دنیا دہشت گردوں کے نرغے میں ہے۔انسانیت دشمنوں کا قبضہ ہے۔مسلمان حکمران بے حسی اور مجرمانہ روش اختیار کیے ہوئے ہیں اور یہ امت پر بوجھ بن گئے ہیں ان کے ہاتھوں عالمی امن محفوظ نہیں ہے۔او آئی سی بیکار،اقوام متحدہ مفلوج ہے سب ادارے بے حسی اور بے شرمی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ناجائزہ اسرائیلی ریاست کے معاملے پر ہمارے حکمرانوں نے عالم اسلام کو بھی تقسیم کر دیا ہے ایسے میں اتحاد امت ہی ان کا اعلان ہے۔فلسطینیوں کو پاکستان سے بہت زیادہ توقعات ہیں مگر ہمارے حکمران اور عسکری قیادت بے حسی کا شکار،خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جہاد ہی عزت کا راستہ ہے اور اسی سے فلسطین کی آزادی وابستہ ہے پونے دو ارب مسلمان اہل غزہ کے ساتھ ہیں۔ فلسطین کے مسلمان بقاء اسلام کی جنگ لڑے رہے ہیں۔ فلسطین کے مسلمانوں کی مدد ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ہمیں صرف اسرائیلی اور اسرائیل کے حامی ممالک کی مصنوعات کا ہی نہیں بلکہ ان اسلامی حکمرانوں کا بھی بائیکاٹ کر نا ہوگا جوغزہ میں اسرائیلی مظالم پر اپنے آقا امریکہ کے خوف سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اب فلسطین کا نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کا سقوط ہو گا اور فلسطین و غزہ کے مسلمانوں کی جدوجہد ایک دن ضرور کامیاب ہوگی۔ فلسطین میں مظلوم مسلمان بچوں، بوڑھوں نوجوانوں، ماؤں، بہنوں اور بٹیوں کا قتل عام جاری ہے۔صیہونی فوجوں نے مسجد اقصی میں رمضان المبارک کی عبادات پر مکمل پابندی لگا دی ہے، غزہ کے بے گھر مسلمان خوراک، علاج معالجہ او ردیگر انسانی ضروریات زندگی سے محروم ہماری مدد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہ جماعت اسلامی روز اول سے اہل فلسطین کے حق میں ملک اور ملک سے باہر بھرپور آواز بلند کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے