ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی وحدت المسلمین علامہ مقصود ڈومکی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کبیر افغان جمعیت نظریاتی مولانا عبدالقادر لونی پشتون قبائل اور تنظیم اسلامی کے قائدین نے خطاب کیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم اور مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کو قابل مذمت قرار دیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی ایمان ہم سب سے مضبوط ہے وہ 70برسوں سے اسرائیلی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں مسلمان حکمران امریکہ اور اسرائیل کے خوف سے خاموش تماشائی کا کرادر اداکررہے ہیں اسلامی ممالک کے افواج کی جانب سے مجرمانہ خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے حکمران اسرائیل اور امریکہ کے غلام بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ایک بھی دھمکی اسرائیل کو دے تو دوسری جانب اسرائیل اسی وقت فلسطین پر مظالم بند کردیں گے اسی طرح سعودی عرب اگر امریکہ سمیت دنیا بھر کو دھمکی دیدیں کہ اگر فلسطین میں اسرائیلی مظالم بند نہیں ہوئے تو پوری دنیا میں تیل کی ترسیل بند کردیں گے 24گھنٹہ کے اندر اسرائیل پیچھے ہٹ جائے گا لیکن افسوس مسلمان حکمرانوں کی بے حسی پر اسلامی ممالک کے فوج کا سربراہ جرنل (ر) راحیل شریف ہے جو یقینا ہمارے ملک سے پینشن بھی وصول کررہا ہوگا اور فوج سے تنخواہ بھی وصول کررہا ہوگا لیکن افسوس فلسطین میں ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اقوام متحدہ اور او آئی سی کی بے حسی بھی قابل مذمت ہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت نظریاتی بلوچستان کے صدر مولنا عبدالقادر لونی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامی کونسل نے امریکہ اور اسرائیل کے حق میں جو قرارداد پاس کی ہے وہ قابل مذمت ہے پاکستان ایٹمی ملک ہے اور دنیا کی بہترین فوج ان کے پاس ہیں اگر پاکستان اور سعودی عرب اسرائیل کو ایک دھمکی دیدیں تو وہ فوری طور پر جنگ بندی کردیں گے اور مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کردیں گے لیکن افسوس ہمارے حکمران بے حس ہوچکے ہیں انہیں فلسطینی بچوں خواتین اور بوڑھوں کی قتل عام نظر نہیں آرہی ہے دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد امریکہ ہے جو دنیا بھر میں مسلمانوں کی قتل عام میں ملوث ہیں وحدت الملسین کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وحدت المسلمین کی کال پر وحدت المسلمین کی کال پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کی انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کی خاموشی قابل مذمت ہے اگر مسلمان ممالک مل کر اسرائیل پر حملہ کردیں تو ایک گھنٹہ میں اسرائیل ختم ہوجائے گا لیکن افسوس ایسا اس لیے ممکن نہیں کہ ہمارے حکمران بے حس ہوچکے ہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل کبیر افغان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام ہورہا ہے لیکن مسلمان ممالک ٹس سے مس نہیں ہورہے اسرائیلی افواج نہ سکولوں کو معاف کررہے ہیں اور نہ آبادیوں کو بلکہ پوری فلسطین میں قتل عام شروع کی ہے مسلمان حکمران ڈر کے مارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان فلسطینی مسلمانوں کے حق میں نکل جائے تاکہ اقوام متحدہ کو مجبور کیا جا سکے کہ وہ اسرائیلی مظالم کو بند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں مظاہرین سے سول سوسائیٹی او ر پشتون جرگہ کے رہنماوں نے بھی خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو مجبور کریں کہ وہ فلسطین میں فلسطینیوں کی قتل عام بند کریں۔