اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے خرد برد میں ملوث بی ایم سی کے سابق کیشیر کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے خرد برد میں ملوث بولان میڈیکل کالج کے سابق کیشیر کو گرفتار کرلیا۔انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ایک بیان کے مطابق ڈی جی انٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے پرنسپل بولان میڈیکل کالج کی شکایت پر سرکاری فنڈ میں خرد برد کی تفتیش کا حکم دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن منیر احمد اور اسد ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اصغر چنگیزی پر مشتمل ٹیم نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ بی ایم سی کالج کے سابق کیشیر ظفر اقبال نے سرکاری فنڈز سے اسی لاکھ بیاسی ہزار روپے سے زائد مجاز اتھارٹی کی اجازت بغیر نکالے اور خرد برد کئے جس پر ملزم کے خلاف انٹی کرپشن بلوچستان کوئٹہ سرکل میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم ظفر اقبال کے انکشافات دیگر ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے