پی ڈی ایم کوئٹہ : پیپلزپارٹی کو 18 اکتوبر کی تاریخ اور تنظیمی ڈھانچے پر تحفظات ہیں

اسلام آباد: پی ڈی ایم میں اختلاف کوئٹہ کے جلسے کی تاریخ پر ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے جلسہ 11 اکتوبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن جے یو آئی اور پی کے میپ نے اپنے طور پر جلسہ 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا۔

پیپلزپارٹی کو 18 اکتوبر کی تاریخ اور تنظیمی ڈھانچے پر تحفظات ہیں۔ پیپلزپارٹی18 اکتوبرکو یوم شہدائے کارسازمناتی ہے اور اس بار جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کےخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) میں جلسے کی تاریخ پر اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ میں تبدیلی بدنیتی نہیں بلکہ سب کی سہولت کےلیے تبدیل کی۔ اپوزیشن اتحاد قومی مفاد میں ہے، اسے ہر قیمت بچایا اور آگے بڑھایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے