پی ٹی آئی نے آصفہ بھٹو کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی،سعید غنی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آصفہ بھٹو کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی، 2018 میں آصف زرداری نے اسی سیٹ سے ایک لاکھ 8 ہزار ووٹ حاصل کیے، شیر محمد رند نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل ہی نہیں کی، الزام لگا رہے ہیں کہ ان کے امیدوار کو ہم نے کہیں غائب کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ نواب شاہ کی نشست پر پیپلزپارٹی ہمیشہ جیتی ہے، 2018 میں بھی پیپلز پارٹی نے اس نشست سے کامیابی حاصل کی تھی۔

سعید غنی نے کہا کہ آصف علی زرداری کو نواب شاہ کی نشست پر 50 ہزار ووٹوں کی برتری تھی، کچھ مخالفین آصفہ بھٹو کی کامیابی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، 2013 میں عذرا فضل پیچوہو 1 لاکھ سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، 2018 میں آصف زرداری نے اسی سیٹ سے 1 لاکھ 8 ہزار ووٹ حاصل کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیر محمد رند نے اپنے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل ہی نہیں کی، اسی نشست پر شیر محمد رند کے بیٹے کے کاغذات بھی مسترد ہوئے، اس بار نواب شاہ سے 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ الزام لگا رہے ہیں کہ ان کے امیدوار کو ہم نے کہیں غائب کردیا، بے بنیاد الزام لگایا گیا،ہم نے کسی امیدوار کو اغواء نہیں کیا، انہیں پتہ تھا اگر الیکشن لڑا بھی تو بہت بری شکست ہوگی، انہیں چاہیئے تھا اپنی شکست اور ہماری کامیابی کو دل سے تسلیم کرتے۔سعید غنی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے آصفہ بھٹو کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی، جب مقابلہ ہی نہیں تو ہمیں ایسی حرکت کرنے کی ضرورت ہی نہیں، پی ٹی آئی کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، پیپلز پارٹی جب الکیشن میں کامیاب ہوئی تو مخالفین نے احتجاج کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے