اپیل منظور،پرویز الہٰی الیکشن کیلئےاہل قرار

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)لاہورہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔پرویز الہٰی کی ریٹرننگ افسرکے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور کرلی گئی ، ایپلٹ ٹریبونل نے پرویز الہٰی کو الیکشن کےلیے اہل قرار دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے آراو کے اعتراض کو کالعدم قرار دے دیا،آر او نے پرویز الہٰی کے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔قبل ازیں لاہورہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے چودھری مونس الٰہی کوبھی ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

لاہورہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف مونس الٰہی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔اپیلیٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قراردے کر مونس الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔یاد رہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے پی پی 158 کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے