تعلیمی دباؤ سے پریشان طالبہ خودکشی کیلئے نہر میں کود گئی
مظفرگڑھ(ڈیلی گرین گوادر) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں 17 سالہ طالبہ نے نہر میں چھلانگ لگادی تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے طالبہ کی جان بچالی۔مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں طالبہ نے عباسیہ کینال میں چھلانگ لگائی۔ ہیڈ پنجند پر ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں نے طالبہ کو نہر میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے بھی نہر میں چھلانگ لگادی اور لڑکی کی جان بچائی۔ پولیس نے لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا۔پولیس کو دیے گئے بیان میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی دباؤ کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھی جس کے باعث خودکشی کی کوشش کی۔