بلوچستان معدنیات کی دولت سے مالا مال صوبہ ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ بلوچستان معد نیات کی دولت سے مالا مال ہے۔اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو جہاں دوسری نعمتوں سے بہرہ مند کیا ہے وہی پر معدنیات بھی قابل ذکر ہیں۔صوبائی حکومت مربوط اقدامات وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں معدنیات کے حوالے سے کررہی ہے معدنیات کو ڈھو نڈ نے کیلئے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کا تعاون حاصل کیا جارہا ہے تاکہ جدید خطوط پر استور ہوکر معدنیات کی تلاش کی جاسکے تاکہ صوبے کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا جاسکے صوبائی حکومت جہاں اپنے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے معدنیات کی تلاش کررہی ہے بلکہ بین الاقوامی طور پر مختلف فرمز اور کمپنیوں کی معا ونت سے معد نیات کی تلاش میں بھی مد د ملے گی اور معدنیات کوضائع کئے بغیر ان کا حصول ممکن بنانا جارہا ہے تاکہ صوبے میں پائی جانے والی محرو ہوں اور پسما ندگی کا ازالہ کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے