دکی،کوئلہ کانوں سے نامعلوم مسلح افراد نے تین مزدور وں کواغواء کرلیا

دکی(ڈیلی گرین گوادر) دکی میں کوئلہ کانوں سے نامعلوم مسلح افراد نے تین مزدور وں کواغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق دکی کے قدرتی ایریا سے نامعلوم مسلح افراد نے 3مزدور وں کو اغواء کرلیا اغواء ہونے والوں میں چوکیدار جوہر خان ولد سلیم قوم اسحاق زئی ساکن دکی،شاہ خان ولد بہادر اور باچا خان ولد خیر بدر اقوام یوسفزئی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق اغواء ہونے والے دو مزدوروں کا تعلق شانگلہ سوات سے ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے